سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، 62 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن آئرن فسٹ 3 مکمل کرتے ہوئے 62 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاروائی میں 4 اہم کمانڈرز بھی مارے گئے اور 14 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن آئرن فسٹ 3 مکمل کرتے ہوئے 62 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاروائی میں 4 اہم کمانڈرز بھی مارے گئے اور 14 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

شمالی وزیرستان میں بڑا فوجی آپریشن آئرن فسٹ 3 مکمل۔ یکم سے 12 جون تک جاری رہنے والی کاروائی میں 62 دہشت گرد ہلاک، 4 کمانڈرز ڈھیر اور 14 ٹھکانے تباہ۔

June 12, 2026

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی اور مؤثر کاروائیاں کرتے ہوئے 62 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں 4 انتہائی مطلوب کلیدی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ہلاکتیں یکم جون سے 12 جون تک جاری رہنے والے ایک بڑے اور مربوط آپریشن کے دوران ہوئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن آئرن فسٹ 3 کے تحت میرانشاہ کے قریبی علاقوں پلنگزئی، خوئیزی اور ندیم کوٹ کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ کامیاب کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے 14 خفیہ ٹھکانے اور مراکز تباہ کیے گئے، جن میں زیرِ زمین بنائی گئی سرنگیں بھی شامل ہیں۔

جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں بارود اور گولہ بارود کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گرینڈ آپریشن دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔ یکم سے 3 جون تک جاری رہنے والے ابتدائی مرحلے میں ندیم کوٹ اور خوئیزی کے علاقوں میں 28 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

اس کے بعد 4 سے 12 جون تک پلنگزئی کے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 34 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں 4 اہم ترین کمانڈرز شامل ہیں جن کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

کاروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ دہشت گردوں کے ایک مرکز سے ایک یتیم بچے کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے، جسے مبینہ طور پر تشدد اور استحصال کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جس میں مشین گنز، 2 زرکائی رائفلز، 22 سب مشین گنز، ایک ایم-16 رائفل، ایک آر پی جی-7، اور بڑی تعداد میں مقامی طور پر تیار کردہ بم اور ایمونیشن شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *