"> کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام؛ 3 خوارج ہلاک، 1 افغان دہشتگرد گرفتار - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام؛ 3 خوارج ہلاک، 1 افغان دہشتگرد گرفتار

کراچی میں رینجرز کیمپ پر جماعت الاحرار کے خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا؛ جوابی کاروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک افغان خوارجی گرفتار، جب کہ رینجرز کے 3 جوان شہید ہو گئے۔
کراچی میں رینجرز کیمپ پر جماعت الاحرار کے خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا؛ جوابی کاروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک افغان خوارجی گرفتار، جب کہ رینجرز کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر کالعدم جماعت الاحرار کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک افغان کارندہ گرفتار ہوا، جب کہ رینجرز کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

June 28, 2026

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی افغان دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں رینجرز کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرمِ عمل کالعدم جماعت الاحرار کے خوارج نے رینجرز کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ وہاں تعینات رینجرز کے مستعد جوانوں نے فوری اور مؤثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو مصروف کیا۔

اس دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 خوارج مارے گئے جبکہ ایک افغان دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام بنانے والے بہادر شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کی حفاظت کے لیے یہ قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور پاکستان اپنے جوانوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی رینجرز کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو سراہا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دیکھیے: بھارت: کاکروچ احتجاج میں پیلٹ گن استعمال کے شواہد سامنے آگئے، برطانوی میڈیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *