لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

بھارت: کاکروچ احتجاج میں پیلٹ گن استعمال کے شواہد سامنے آگئے، برطانوی میڈیا

بیلسٹک فرانزک ماہرین کے مطابق نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے حالیہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے مظاہرین کے زخم پیلٹ گن سے فائر کیے گئے چھروں سے مطابقت رکھتے ہیں۔
بھارت: کاکروچ احتجاج میں پیلٹ گن استعمال کے شواہد سامنے آگئے

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں نئی دہلی کے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ احتجاج کے دوران بھارتی پولیس کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال کے واضح شواہد سامنے آگئے۔

August 2, 2026

رطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران بھارتی پولیس کی جانب سے پیلٹ گن استعمال کیے جانے کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے متعدد زخمیوں کے زخموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں پیلٹ گن سے لگنے والے زخم قرار دیا ہے۔

فرانزک ماہرین کی رائے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بیلسٹک فرانزک ماہر فلپ بوائس نے بتایا کہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے مظاہرین کے زخم واضح طور پر پیلٹ گن سے فائر کیے گئے چھروں کے نشانات ظاہر کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی پولیس نے غالباً 12 گیج پمپ ایکشن شاٹ گن استعمال کی، جبکہ برڈ شاٹ سے لگنے والے زخم انتہائی خطرناک اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

آرمامنٹ ریسرچ سروسز کے ڈائریکٹر این آر جینزن جونز نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ زخمیوں کی تصاویر برڈ شاٹ کے استعمال سے کافی حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے زخم متاثرہ افراد کے لیے عمر بھر کی معذوری یا بعض صورتوں میں جان لیوا نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، جبکہ جسم میں زہریلا سیسہ بھی چھوڑ جاتے ہیں۔

واقعے کی تفصیلات

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ بی بی سی کے مطابق ماہرین نے کم از کم 4 ایسے کیسز کا جائزہ لیا جن میں مظاہرین کو پیلٹ گن سے لگنے والے زخموں کا علاج فراہم کیا گیا۔

رپورٹ میں 20 جولائی کو کناٹ پلیس میں زخمی ہونے والے 2 مظاہرین کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا گیا، جبکہ ایک سینئر اسپتال عہدیدار نے بھی تصدیق کی کہ متاثرین کے زخم پیلٹ نما چھوٹے ذرات سے لگے تھے۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *