وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر خالد گل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

تاجکستان میں افغان سفارتخانے میں این آر ایف کے شہید کمانڈر حسیب پنجشیری کی یاد میں قرآن خوانی اور آزادی و انصاف کے عزم کی تجدید کی گئی۔

August 21, 2026

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ مخالفین کی کسی بھی غلط اندازے یا خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

August 21, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل سے ملنے والی سیاسی ہدایات اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے صوبے میں گورننس شدید متاثر ہو رہی ہے۔

August 21, 2026

حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

August 21, 2026

کراچی رینجرز کیمپ حملہ؛ گرفتار افغان خارجی کا افغانستان میں تربیت لینے کا اعتراف

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے دوران گرفتار افغان دہشتگرد عثمان علی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جلال آباد (افغانستان) میں تربیت حاصل کی اور وہیں سے اس حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے دوران گرفتار افغان دہشتگرد عثمان علی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جلال آباد (افغانستان) میں تربیت حاصل کی اور وہیں سے اس حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں گرفتار افغان خوارجی عثمان علی کا اعترافی بیان؛ دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے افغانستان کے علاقے جلال آباد میں خودکش جیکٹس اور بارود تیار کرنے کی تربیت لی اور وہیں سے کراچی منتقل ہوا۔

June 29, 2026

کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر ہونے والے حالیہ حملے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے افغان دہشتگرد عثمان علی نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز اعترافات کیے ہیں۔

گرفتار خارجی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے پاکستان کے خلاف اس حملے کی تمام تر منصوبہ بندی اور عسکری تربیت افغانستان کے اندر حاصل کی تھی، جس کے بعد وہ حملے سے محض چند روز قبل ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

سکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگرد عثمان علی نے بتایا کہ وہ اپنے تین دیگر ساتھیوں عبدالہادی، جنان اور عمر فاروق کے ہمراہ افغانستان کے علاقے جلال آباد سے سات دن پہلے کراچی پہنچا تھا۔

اس نے انکشاف کیا کہ افغانستان کے اندر قاری عمر نامی خارجی کمانڈر نے انہیں خودکش جیکٹس بنانے، بارودی مواد تیار کرنے اور ہتھیار چلانے کی باقاعدہ تربیت دی تھی۔ کراچی پہنچنے کے بعد یہ گروپ ایک زیرِ تعمیر عمارت میں ٹھہرا، جبکہ حملے کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود وزیرستان کے راستے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

دہشتگرد عثمان علی کے مطابق کیمپ کے مرکزی گیٹ پر ان کے ساتھی جنان نے دستی بم پھینکا تھا جس کے بعد انہوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم رینجرز کی جوابی فائرنگ میں اس کا ساتھی عبدالہادی موقع پر ہی مارا گیا جبکہ وہ خود زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

دفاعی ماہرین اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس افغان باشندے کے اعترافات نے پاکستان کے اس موقف کو ایک بار پھر سچ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان دشمن کالعدم تنظیمیں اور خوارجی نیٹ ورکس افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے کھلے عام استعمال کر رہے ہیں، جو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

دیکھیے: کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام؛ 3 خوارج ہلاک، 1 افغان دہشتگرد گرفتار

متعلقہ مضامین

وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر خالد گل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

تاجکستان میں افغان سفارتخانے میں این آر ایف کے شہید کمانڈر حسیب پنجشیری کی یاد میں قرآن خوانی اور آزادی و انصاف کے عزم کی تجدید کی گئی۔

August 21, 2026

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ مخالفین کی کسی بھی غلط اندازے یا خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

August 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *