"> طالبان کا اسلحہ مساجد اور اسکولوں میں منتقل کرنے کا انکشاف
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

طالبان کی جانب سے اسلحہ مساجد اور اسکولوں میں منتقل کرنے کا انکشاف

پاکستان کے فضائی حملوں کے بعد طالبان نے عسکری سازوسامان مساجد اور اسکولوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے شہری تحفظ پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
پاکستانی فضائی حملوں کے بعد طالبان کا اسلحہ مساجد اور اسکولوں میں منتقل کرنے کا انکشاف

پاکستان کے فضائی حملوں کے بعد طالبان کی جانب سے فوجی سازوسامان مساجد اور اسکولوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں، جس پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

June 29, 2026

کابل: افغانستان بھر میں طالبان کی فوجی یونٹس کی جانب سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر عسکری سازوسامان کو شہری آبادیوں اور حساس عوامی مقامات پر منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ افغان میڈیا کے نمائندوں کے مطابق طالبان فورسز نے یہ ہتھیار قریبی مساجد، ہسپتالوں اور اسکولوں میں چھپانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کی اس فوجی نقل و حرکت کا مشاہدہ گزشتہ شب افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے بعد کیا گیا۔

دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اچانک ہونے والے اس اضافے نے خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ فضائی حملوں کے فوری بعد طالبان نے اپنی فوجی تنصیبات اور ذخائر کو ممکنہ نشانات سے بچانے کے لیے شہری انفراسٹرکچر کا رخ کیا۔

ان تازہ ترین اطلاعات کے بعد مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین اور انسانی حقوق کے حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ سویلین مقامات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنا مسلح تنازعات سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف عام شہریوں کے جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں بلکہ اسپتالوں، اسکولوں اور عبادت گاہوں جیسے مقدس اور غیر فوجی مقامات کے بھی جنگ کی زد میں آنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

دیکھیے: پاکستانی فضائی حملوں پر افغان طالبان کی بوکھلاہٹ؛ زمینی بدلہ لینے کی دھمکی دے دی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *