"> بلوچستان میں این-25 پر فورسز کا بڑا آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک، 11 جوان شہید

بلوچستان میں این-25 پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک، مقابلے میں 11 جوان شہید۔
بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک، 11 جوان شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 11 اہلکار شہید۔

July 8, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر فورسز نے قومی شاہراہ این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس مقام پر فتنۃ الہندوستان کے مسلح دہشت گرد سڑک بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے زبردستی بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔

سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر بروقت اور مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھتہ خوری اور شرپسندی میں ملوث 19 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 11 سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی یہ بروقت اور سخت کارروائی اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال اور شاہراہوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔

دیکھیے: پاکستان کی کامیاب ترین کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہوں پر مجبور

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *