تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اپنے تازہ ترین تحریری بیان میں عزم ظاہر کیا ہے کہ اپنے رہنما اور تمام شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، کیونکہ یہ پوری ایرانی قوم کا پُرزور مطالبہ ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے فلسفۂ قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ راہِ حسینی پر بہنے والا ناحق خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی مخلصین کا خون ان کے پاکیزہ راستے، فکر اور نظریات کی خاطر بہایا جاتا ہے، تو وہ پوری مسلم امہ کو بیدار اور ظلم کے خلاف سرگرمِ عمل کر دیتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ حق اور انصاف کی خاطر جان دینے والوں کا مخلصانہ جذبہ ان کے دور کو اپنے وقت کے عاشورا سے اور ان کی جائے شہادت کو ‘کربلا’ کے لازوال مقام سے جوڑ دیتا ہے۔ ان کا اشارہ اس امر کی طرف تھا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والا ہر دور عاشورا اور حق کی زمین کربلا کی مانند بن جاتی ہے۔