"> شہید سپریم لیڈر کے خون کا بدلہ لیں گے: مجتبیٰ خامنہ ای
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

شہید سپریم لیڈر کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید رہنما اور تمام شہداء کے خون کا بدلہ لینا قوم کا مطالبہ ہے، جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
شہید سپریم لیڈر کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا تازہ ترین تحریری بیان۔ شہید رہنما کے خون کا بدلہ لینے کا عزم، فکرِ حسینی اور فلسفۂ عاشورا پر اہم گفتگو۔

July 11, 2026

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اپنے تازہ ترین تحریری بیان میں عزم ظاہر کیا ہے کہ اپنے رہنما اور تمام شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، کیونکہ یہ پوری ایرانی قوم کا پُرزور مطالبہ ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے فلسفۂ قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ راہِ حسینی پر بہنے والا ناحق خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی مخلصین کا خون ان کے پاکیزہ راستے، فکر اور نظریات کی خاطر بہایا جاتا ہے، تو وہ پوری مسلم امہ کو بیدار اور ظلم کے خلاف سرگرمِ عمل کر دیتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ حق اور انصاف کی خاطر جان دینے والوں کا مخلصانہ جذبہ ان کے دور کو اپنے وقت کے عاشورا سے اور ان کی جائے شہادت کو ‘کربلا’ کے لازوال مقام سے جوڑ دیتا ہے۔ ان کا اشارہ اس امر کی طرف تھا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والا ہر دور عاشورا اور حق کی زمین کربلا کی مانند بن جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *