"> مودی سرکار کی ناکامی؛ بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارت خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار

رائٹرز رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں 2010 کے بعد دوگنا سے زائد اضافہ، 2024 میں زیادتی کے 29,536 مقدمات درج۔
مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں؛ بھارت خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار

بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر عالمی میڈیا کی تشویش؛ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق روزانہ 80 سے زائد واقعات رپورٹ۔

July 16, 2026

نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر عالمی میڈیا نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، جسے ماہرین غیر مؤثر قانونی نظام کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2010 کے بعد سے بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 2024 کے دوران خواتین سے زیادتی کے 29,536 مقدمات درج ہوئے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ بھارتی معاشرے میں پولیس اور عدلیہ کی بے حسی اور ذات پات کے نظام نے بھارتی خواتین کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

بھارتی سماجی کارکن رنجنا کماری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بھارت میں جرم کے بعد انصاف میں تاخیر اور سزا سے بچ نکلنے کے باعث مجرموں میں قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ بھارتی وکیل کرونا نونڈی کے مطابق بھارتی حکومت نے مسئلے کی جڑ، یعنی خواتین کے خلاف نفرت پر توجہ نہیں دی

دیکھیے: طالبان بھارت گٹھ جوڑ: بھارتی وی لاگر کو کابل میں پاکستان مخالف پراپیگنڈے کی کھلی چھوٹ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *