اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی؛ جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ شدید تنقید کی زد میں

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی جانب سے پاک فوج کے خلاف حالیہ بیان بازی پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی متنازع سرگرمیوں کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔
شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی؛ جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ شدید تنقید کی زد میں

پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔ فورتھ شیڈول اور متنازع ملاقاتوں کے تناظر میں ان کے میڈیا بیانات پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

July 17, 2026

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ ایک بار پھر عوامی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

یہ تنقید ان کی جانب سے پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف حالیہ تضحیک آمیز بیان بازی کے بعد سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مبصرین اور صارفین نے مفتی کفایت اللہ کے اس رویے کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

وائرل ہونے والے پیغامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ فورتھ شیڈول کا حصہ رہے ہیں۔ اسی طرح ان کی ریاست مخالف عناصر، بشمول منظور پشتین، سے ملاقاتیں ریکارڈ پر ہیں۔

سکیورٹی ماہرین کا مؤقف ہے کہ مفتی کفایت اللہ جیسے افراد سستی شہرت حاصل کرنے کی خاطر قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

قومی سلامتی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں اور عسکری قیادت کے خلاف منظم مہم چلانا قانوناً جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماضی میں بھی مفتی کفایت اللہ کے متنازع بیانات کے باعث ان کے میڈیا پر آنے پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ مفتی کفایت اللہ ماضی میں بھی فوج مخالف بیانات کی بنیاد پر مختلف مواقع پر گرفتار اور زیرِ حراست رہ چکے ہیں۔

ان کے خلاف مختلف اوقات میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر کارروائیاں بھی کی جاتی رہی ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہےکہ ایسے رہنما سیاسی مفادات کی خاطر ملکی وقار کو داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کرتے، جو کہ جماعت کی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *