غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

وانا میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، بارودی گاڑی تباہ

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی۔ تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی اس کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں بارودی مواد سے بھری خودکش گاڑی حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی، ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

July 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے ذریعے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی کی مسلسل تین دن تک نگرانی کی اور اسے آبادی سے دور جانے پر ہی نشانہ بنایا۔ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے، جبکہ ایک خارجی ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *