حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کے پرامن مارچ پر نئی دہلی میں پولیس کا وحشیانہ تشدد، انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا۔

July 20, 2026

مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے سے ملک بھر میں سیلابی صورتحال، نگر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق، این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے فلیش فلڈ الرٹ جاری۔

July 20, 2026

دنیا بھر میں کشمیری یومِ الحاقِ پاکستان جوش و جذبے سے منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں، صدر مملکت نے اسے کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاد قرار دیا۔
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں، صدر مملکت نے اسے کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاد قرار دیا۔

یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو زبردست خراجِ تحسین۔

July 19, 2026

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ الحاقِ پاکستان عقیدت و جوش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ انیس جولائی 1947 کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سری نگر میں قرارداد الحاقِ پاکستان منظور کر کے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی مرضی سے کیا تھا۔

یہ تاریخی قرارداد کشمیری عوام کی اجتماعی سیاسی بصیرت، قومی شعور اور پاکستان سے نظریاتی وابستگی کا ثبوت سمجھی جاتی ہے۔ سخت ریاستی دباؤ کے باوجود کشمیری قیادت نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنی سیاسی بصیرت سے مستقبل کا رخ متعین کر دیا تھا۔

یہ قرارداد مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے قانونی اور اخلاقی مؤقف کی بنیاد سمجھی جاتی ہے، اور آج بھی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی روح تصور کی جاتی ہے۔

کشمیری آج کے دن اپنے اس عہد کی تجدید کر رہے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت کا بیان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی رشتے مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام ناگزیر ہے اور جموں و کشمیر کا تنازع اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، جبکہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

وزیر داخلہ کا بیان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزادی کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء اور حریت رہنماؤں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ 19 جولائی 1947 کی قرارداد کشمیریوں کی اجتماعی امنگوں کی سچی عکاس اور جدوجہدِ آزادی کا اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ اپنا مستقبل جوڑ دیا تھا، اور پاکستان و کشمیر کے رشتے مشترکہ تاریخ، عقیدے اور جغرافیے کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *