سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے دیرینہ تعلقات شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

July 21, 2026

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

نئی دہلی میں نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے بھارتی وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

July 21, 2026

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کا دورہ کیا اور شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

July 21, 2026

ایران کے خلاف تازہ فضائی حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا: امریکہ

امریکی سینٹکام نے ایران کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے تحت فضائی حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
امریکا کا ایران پر حملوں کا تازہ مرحلہ مکمل، سینٹکام کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کے نئے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے فوجی سائٹس کو نشانہ بنانے اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت جاری رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف فضائی حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ مسلسل دسویں رات ہے جب امریکی افواج نے ایران پر حملے کیے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی اس صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کی گئیں جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ امریکی افواج نے اس مرحلے میں ایران کے فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل و ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے باوجود آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے۔ بیان کے مطابق مئی کے آغاز سے اب تک امریکی افواج نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 450 ملین بیرل خام تیل کی محفوظ نقل و حمل میں معاونت فراہم کی ہے۔

سینٹکام نے مزید کہا ہے کہ امریکی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور آبنائے ہرمز سے آزادانہ و محفوظ گزرنے والے شہری بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی بلاجواز ایرانی جارحیت پر ایران کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دوران خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق سات جولائی سے اب تک تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 96 فیصد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔ ادھر اردن، کویت اور بحرین سے بھی ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں

متعلقہ مضامین

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے دیرینہ تعلقات شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

July 21, 2026

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *