کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

افغانستان میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں، عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین کی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی سطح پر شدید احتجاج اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
افغانستان میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں

اقوام متحدہ کے نمائندوں اور افغان مشن نے طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین پر تشدد، جبری شادیوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

July 21, 2026

افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

علاقائی امن کو داؤ پر لگانے والی طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں نے افغان خواتین کے مستقبل کو بھی تاریک بنا دیا ہے۔ افغان طالبان کے جابرانہ طرز حکومت نے ان کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر عیاں کر دیا ہے۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مشن کے سربراہ نصیر احمد فائق نے طالبان پالیسیوں کو انصاف کے اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خواتین کی گرفتاریوں، صنفی تشدد اور جبری شادیوں نے طالبان کے طرز عمل پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ نصیر احمد فائق نے ایکس پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ طالبان پردے کی آڑ میں حراست میں لی گئی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ بینٹ کا کہنا ہے کہ طالبان جنس کی بنیاد پر ظلم و ستم سمیت غیر انسانی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نصیر احمد فائق نے مزید کہا کہ طالبان قیادت اپنے اہلکاروں کے اقدامات سے مکمل باخبر ہے اور یہ سب اسی کی منظوری سے ہو رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان عوام اس وقت شدید جبر اور مظالم کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *