کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

امریکہ ایران کشیدگی: پاکستان، قطر اور مصر کی 10 روزہ جنگ بندی کی بڑی سفارتی پیشکش

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکہ ایران کشیدگی: پاکستان، قطر اور مصر کی 10 روزہ جنگ بندی کی بڑی سفارتی پیشکش

پاکستان، قطر اور مصر کی بڑی سفارتی کوشش۔ ایگزیوس کے مطابق امریکہ اور ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کی جا سکے۔

July 22, 2026

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، قطر، مصر اور دیگر علاقائی ثالثوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ممالک کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔ تاہم، ابھی تک کسی بھی فریق نے اس پیشکش کو باقاعدہ قبول نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اس وقت دو اہم راستے موجود ہیں۔ پہلا راستہ 10 روزہ محدود جنگ بندی پر اتفاق کرنا ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو سکے اور سفارتی مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے، جبکہ دوسرا راستہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف بڑی عسکری کارروائی کرنا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 10 روزہ وقفے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، لیکن فی الحال دونوں ممالک جنگ بندی سے پہلے اپنی عسکری پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسلسل عسکری کارروائیوں کے باوجود امریکہ اور اسرائیل آبنائے ہرمز پر ایران کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب، امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرمپ انتظامیہ پر اندرونی سیاسی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن نے اپنا موقف سخت کر لیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتی رابطے اپنی جگہ جاری ہیں، لیکن امریکا اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا جواب دینے کا کامل حق رکھتا ہے۔

ثالثی میں مصروف علاقائی ذرائع کے مطابق پائیدار حل کے لیے جدوجہد جاری ہے، کیونکہ ایران کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی وہ اپنی شرائط یکطرفہ طور پر مسلط کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *