کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم میں اضافہ، 3500 سے زائد کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظالم تیز کرتے ہوئے 3500 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار اور متعدد مکانات مسمار کر دیے، جبکہ وادی بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور سفاکیت میں اضافہ: 3500 سے زائد کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں شہریوں کو گرفتار اور مکانات مسمار کر دیے۔ وادی میں محاصرے اور مظالم جاری ہیں۔

July 24, 2026

بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج، فوجی دستوں اور پولیس نے مظالم اور سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شدید تر کر دیا ہے۔ وادی کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے، کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز اور گھروں پر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ، پلوامہ اور شوپیاں سمیت متعدد علاقوں میں حریت رہنماؤں اور عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران گلی محلوں میں اضافی چیک پوسٹس قائم کر کے شہریوں کو شدید ہراساں کیا جا رہا ہے۔

قابض انتظامیہ کی اس تازہ سفاکانہ کارروائی کے دوران اب تک 3 ہزار 500 سے زائد کشمیریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر کے حراستی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کشمیریوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی کے تحت متعدد رہائشی مکانات کو بھی بموں سے مسمار کر دیا گیا ہے۔

چھاپوں کے دوران بھارتی اہلکاروں کی جانب سے گھروں میں توڑ پھوڑ، چادر و چار دیواری کی پامالی اور مکینوں پر تشدد کے باعث پوری وادی میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ سرینگر سمیت اہم شاہراہوں پر تلاشی کے نام پر عام راہگیروں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی کڑی پابندیاں عائد ہیں۔

سی آر پی ایف اور مقبوضہ انتظامیہ کے حکام نے وادی بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور مربوط کارروائیاں جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے بھارتی افواج کی ان پرتشدد اور سفاکانہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *