بھارت میں امتحانی پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ اور دیگر مطالبات تسلیم۔

July 25, 2026

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ سعودی سول ڈیفنس نے بعد میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا۔

July 25, 2026

طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت آتی جا رہی ہے۔ بدخشاں کے بعد اب پنجشیر میں بھی قومی مزاحمتی محاذ کے گوریلا گرم محاذِ جنگ میں اتر آئے ہیں۔

July 25, 2026

بدخشاں میں شدید فائرنگ اور ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں اضافہ، طالبان مخالف مزاحمتی تحریکیں رجیم کے کنٹرول کو مسلسل چیلنج کر رہی ہیں۔

July 25, 2026

بدخشاں میں قندھار کی مرکزی قیادت کے سخت رویے، معدنی وسائل پر تسلط اور انتظامی ناہمواری کے باعث عوامی بے چینی ایک شدید اور منظم مسلح مزاحمت کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

July 25, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مشترکہ چیک پوسٹ پر گاڑی کے ذریعے کیے گئے خودکش حملے کے تینوں حملہ آور افغان شہری نکلے۔

July 25, 2026

حوثیوں کا سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ سعودی سول ڈیفنس نے بعد میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا۔
حوثیوں کا سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ

حوثیوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے، سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جازان اور ینبع میں خطرہ ٹل گیا ہے۔

July 25, 2026

حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حوثی ترجمان کے مطابق یہ کارروائی یمن میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری یا خبر رساں اداروں نے اس حملے کی براہِ راست تصدیق نہیں کی، تاہم جازان صوبے میں قومی انتباہی پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جازان اور ینبع کے علاقوں میں خطرہ مکمل طور پر ٹل چکا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ الرٹ کے کچھ ہی دیر بعد دونوں علاقوں کو محفوظ قرار دے دیا گیا تھا۔

سعودی حکام نے شہریوں اور مقیم افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر مسلسل عمل پیرا رہیں۔

جوابی کارروائی

اس پیش رفت سے قبل سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے ساحلی گورنریٹ حدیدہ میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔ ترکی المالکی کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کا سدِباب کرنا تھا، جبکہ حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور تمام بندرگاہیں کھلی ہیں۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے 20 جولائی کو سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا اور سعودی تیل بردار جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد سے خطے میں عسکری کشیدگی میں بے پناہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھیے: ایران کا امریکی حملوں میں جانی نقصان اور ایمیزون ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

بھارت میں امتحانی پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ اور دیگر مطالبات تسلیم۔

July 25, 2026

طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت آتی جا رہی ہے۔ بدخشاں کے بعد اب پنجشیر میں بھی قومی مزاحمتی محاذ کے گوریلا گرم محاذِ جنگ میں اتر آئے ہیں۔

July 25, 2026

بدخشاں میں شدید فائرنگ اور ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں اضافہ، طالبان مخالف مزاحمتی تحریکیں رجیم کے کنٹرول کو مسلسل چیلنج کر رہی ہیں۔

July 25, 2026

بدخشاں میں قندھار کی مرکزی قیادت کے سخت رویے، معدنی وسائل پر تسلط اور انتظامی ناہمواری کے باعث عوامی بے چینی ایک شدید اور منظم مسلح مزاحمت کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

July 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *