کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

طالبان کا خفیہ میڈیا نیٹ ورک، پراپیگنڈا کے لیے بھاری فنڈنگ کا انکشاف

طالبان انٹیلی جنس کی لیک شدہ دستاویزات سے افغانستان سے باہر قائم ایک منظم میڈیا نیٹ ورک اور کروڑوں ڈالر کے پراپیگنڈا پروگرام کا انکشاف ہوا ہے۔
طالبان کا خفیہ میڈیا نیٹ ورک، پراپیگنڈا کے لیے بھاری فنڈنگ کا انکشاف

طالبان انٹیلی جنس کی لیک دستاویزات سے بیرونِ ملک صحافیوں، پروفیسرز اور تجزیہ کاروں کو فنڈنگ کے ذریعے اپنے مفادات اور پراپیگنڈے کے استعمال کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔

August 4, 2026

طالبان انٹیلی جنس کی لیک ہونے والی دستاویزات نے افغان حکومت کے ایک منظم اور کروڑوں ڈالر مالیت کے خفیہ میڈیا پروگرام کی قلعی کھول دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت افغانستان سے باہر موجود تجزیہ کاروں، صحافیوں، ماہرینِ تعلیم اور میڈیا کارکنوں کو بھاری مالی معاونت فراہم کر کے طالبان کی پالیسیوں کا دفاع اور عالمی بیانیے کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لیک شدہ دستاویزات کے مطابق افغانستان سے باہر مقیم کم از کم 15 اہم تجزیہ کاروں، یونیورسٹی پروفیسرز، صحافیوں، میڈیا کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد کے لیے ماہانہ 1 ہزار سے 4 ہزار امریکی ڈالر تک کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ دستاویزات میں ان افراد کو ساتھی قرار دیا گیا ہے، جن کی بنیادی ذمہ داری میڈیا پر طالبان پالیسیوں کا دفاع، مخالف بیانیوں کا توڑ اور مربوط سوشل میڈیا مہمات چلانا ہے۔

سامنے آنے والی دستاویزات میں اس میڈیا آپریشن اور تاثر سازی کے پروگرام کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ امریکی ڈالر کا بھاری بجٹ مختص کیے جانے کا بھی سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت افغان عوام کو درپیش شدید معاشی بحران، جبر، سخت پالیسیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی پابندیوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنی عالمی ساکھ کو سدھارنے اور پروپیگنڈے پر تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تعلیم، صحت، روزگار اور معاشی بحالی پر سرمایہ کاری کے بجائے لاکھوں ڈالر ایسے میڈیا نیٹ ورکس پر نچھاور کیے جا رہے ہیں جن کا واحد مقصد طالبان حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا اور بین الاقوامی سطح پر جعلی مثبت تاثر قائم کرنا ہے۔

اگرچہ دستاویزات میں شامل افراد کو رقوم کی منتقلی کا طریقہ کار واضح نہیں، تاہم بعض نامزد افراد سوشل میڈیا اور میڈیا انٹرویوز میں طالبان کا کھل کر دفاع کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ سال بھی افغان میڈیا اداروں کو منظور شدہ تجزیہ کاروں کی ایک فہرست فراہم کر کے انہیں ٹی وی پروگراموں میں مدعو کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، اور نئی دستاویزات کے متعدد نام اسی سابقہ فہرست سے ملتے جلتے ہیں۔

یہ تمام شواہد نشاندہی کرتے ہیں کہ طالبان بیرونِ ملک معاوضہ لینے والی آوازوں کا ایک ایسا نیٹ ورک بنا رہے ہیں جو مخالفین کا بیانیہ کمزور کر کے ان کے ذاتی و سیاسی مفادات کو تقویت دے سکے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *