افغانستان میں طالبان کی انتقامی کارروائیاں تیز، گزشتہ تین ماہ کے دوران 184 سے زائد سابق افغان فوجیوں کو قتل کر دیا گیا۔

August 4, 2026

لندن میں بھارتی سفارتکار شری رام پرکاش کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں باضابطہ شرکت نے اس کی بھارتی سرپرستی کا پول کھول دیا ہے۔

August 4, 2026

چودہ اگست آزادی کے جشن کے ساتھ خود احتسابی کا دن بھی ہے۔ قیامِ پاکستان کے 79 سال بعد یہ تجزیاتی جائزہ کہ ہم نے کن شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور کون سے خواب ابھی تشنہِ تعبیر ہیں۔

August 4, 2026

باجوڑ میں 11 جولائی کے آپریشن میں ہلاک دوسرا ٹی ٹی پی دہشت گرد افغان شہری احمد مخلص نکلا۔

August 4, 2026

کبل میں افغان خودکش بمبار کے حملے کے بعد پی ٹی ایم نے دہشت گردوں کی مذمت کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن بیانیے کا سہارا لیا ہے۔

August 4, 2026

تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد فتنہ الخوارج نے عوامی جذبات مجروح کرنے اور پراپیگنڈا پھیلانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

August 4, 2026

ایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ معاہدے کا یہ آخری موقع ہے، جبکہ خلیجی ممالک کی درخواست پر فوجی حملے مؤخر کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
ایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا: ٹرمپ کی دھمکی

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر فوجی حملے مؤخر کیے تاکہ سفارت کاری کو آخری موقع دیا جا سکے، اور یہی ایران کے لیے آخری موقع ہے۔

August 4, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا یہ اس کا آخری موقع ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر انہوں نے ایران کے خلاف مجوزہ فوجی حملے ایک بار پھر مؤخر کیے، تاکہ سفارت کاری کو آخری موقع دیا جا سکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کئی ممالک نے ان سے رابطہ کیا اور سب یہی چاہتے تھے کہ ایران کو ایک آخری موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ آخری موقع ہے جو وہ آج ایران کو دے رہے ہیں۔

جب صحافیوں نے سوال کیا کہ اس بار کیا مختلف ہے کیونکہ ٹرمپ اس سے پہلے بھی حملے روک چکے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایران کو مکمل تباہی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔

تاہم امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ ان کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت آبنائے ہرمز منگل تک بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔

ٹرمپ نے بتایا کہ دوسرا مرحلہ ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ ہوگا، تاہم یہ عمل فوری نہیں بلکہ بتدریج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور جوہری پروگرام کا خاتمہ، دونوں نکات جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ اسی روز صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ تاہم ایران کا موقف ہے کہ مذاکرات امریکا سے نہیں بلکہ صرف عمان کے ذریعے ہو رہے ہیں۔

دیکھیے: ایران کا امریکہ سے مذاکرات کی تردید، پاکستان کو ایک بار پھر اہم ثالث قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان کی انتقامی کارروائیاں تیز، گزشتہ تین ماہ کے دوران 184 سے زائد سابق افغان فوجیوں کو قتل کر دیا گیا۔

August 4, 2026

لندن میں بھارتی سفارتکار شری رام پرکاش کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں باضابطہ شرکت نے اس کی بھارتی سرپرستی کا پول کھول دیا ہے۔

August 4, 2026

چودہ اگست آزادی کے جشن کے ساتھ خود احتسابی کا دن بھی ہے۔ قیامِ پاکستان کے 79 سال بعد یہ تجزیاتی جائزہ کہ ہم نے کن شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور کون سے خواب ابھی تشنہِ تعبیر ہیں۔

August 4, 2026

باجوڑ میں 11 جولائی کے آپریشن میں ہلاک دوسرا ٹی ٹی پی دہشت گرد افغان شہری احمد مخلص نکلا۔

August 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *