برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

ایران کا امریکہ سے مذاکرات کی تردید، پاکستان کو ایک بار پھر اہم ثالث قرار دے دیا

ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکہ سے مذاکرات کی مکمل تردید کرتے ہوئے پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان مرکزی ثالث قرار دیا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: اسماعیل بقائی

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید؛ پاکستان کو مرکزی ثالث قرار دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کا ذمہ دار امریکی جارحیت کو ٹھہرا دیا۔

August 3, 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہِ راست مذاکرات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن سے فی الوقت کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور تمام ایرانی مذاکرات کار تہران میں موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی نئے ثالث سامنے نہیں آئے، تاہم چین اس سلسلے میں کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نہ کسی وفد کا مہمان بنے گا اور نہ فی الحال کسی کی میزبانی کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان ہی واحد اور مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ تہران کے مطابق پاکستان اس نازک سفارتی عمل میں بنیادی پل کا کام کر رہا ہے، جبکہ قطر بھی حسبِ ضرورت معاونت فراہم کرتا ہے۔

آبنائے ہرمز کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے ساتھ عارضی محفوظ راستے کے قیام پر بات چیت ہو رہی ہے، مگر صرف یہی معاہدہ بحران کا حتمی حل نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال گزشتہ سال مارچ میں امریکہ اور صیہونی ریاست کی فوجی جارحیت کا نتیجہ ہے۔ جب تک امریکی جارحیت ختم نہیں ہوگی، بحران برقرار رہے گا۔

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *