پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم کی سربراہی میں وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال۔

August 6, 2026

پاکستان اور صومالیہ نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کے درمیان جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اہم ملاقات میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون سمیت خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مشترکہ چیلنجز پر اتفاق رائے

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں ممالک کے حکام نے فوجی سطح پر روابط بڑھانے، تربیتی تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر خصوصی زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

صومالیہ کے وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور پاک افواج کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی۔ جواب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔

دیکھیے: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری اقدامات کرے: پاکستان

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *