رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی

ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی جبکہ 448 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے 8 اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر، این ڈی ایم اے کا 8 اگست سے نئے بارشی سلسلے پر الرٹ جاری۔

August 8, 2026

ملک بھر میں 26 جون سے جاری مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی ہے، جبکہ 448 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 8 اگست سے بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا، جہاں 64 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 53، سندھ میں 15، آزاد کشمیر میں 10، بلوچستان میں 8 جبکہ گلگت بلتستان میں 1 شخص ہلاک ہوا۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اموات ڈوبنے، گھروں کی چھتیں یا دیواریں گرنے، کرنٹ لگنے اور اچانک سیلابی ریلوں کے باعث ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اب تک 448 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 150 بچے، 108 خواتین اور 190 مرد شامل ہیں۔

8 اگست سے نیا سلسلہ

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر 8 اگست سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ پنجاب، شمال مشرقی سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں درمیانی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

الرٹ رہنے کی ہدایت

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور نشیبی علاقوں میں خصوصی نگرانی کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

2022 کے تباہ کن سیلاب میں ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا اور 1,700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس سانحے کے بعد حکومت نے برفانی جھیلوں کی نگرانی اور موسمی پیش گوئی کے نظام کو مؤثر بنانے کے اقدامات کیے، تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید موسمی واقعات کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *