ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے سخت اور بنیادی شرائط عائد کر دی ہیں۔

August 9, 2026

خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کی کارکردگی اور ترجیحات پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جہاں ناقدین نے جلسے جلوسوں کو ترجیح دینے اور صحت و تعلیم کے شعار کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

August 8, 2026

بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کے ٹھکانے پر کی گئی ڈرون کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 8, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کی سخت گیر پالیسیوں، سرعام سزاؤں اور خواتین پر پابندیوں کے باعث عوامی غصہ بڑھ رہا ہے، جس نے ملک بھر میں مسلح مزاحمت کو تیز کر دیا ہے۔

August 8, 2026

برطانوی جریدے ‘انڈیپنڈنٹ’ کی رپورٹ میں طالبان کے ڈرون پروگرام، بھارتی فوجی انجینئرز اور القاعدہ کے درمیان خطرناک تکنیکی گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔

August 8, 2026

افغانستان میں طالبان کی پانچ سالہ حکمرانی کے بعد مسلح مزاحمت بدخشاں، پنجشیر، قندھار اور ہلمند سمیت مختلف صوبوں تک پھیل گئی ہے۔

August 8, 2026

آبنائے ہرمز کھولنے کی قیمت؟ ایران نے امریکا کے سامنے سخت شرائط رکھ دیں

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے سخت اور بنیادی شرائط عائد کر دی ہیں۔
آبنائے ہرمز کھولنے کی قیمت؟

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سخت شرائط پیش کر دیں۔ ناکہ بندی کا خاتمہ، جنگی تاوان کی ادائیگی اور پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

August 9, 2026

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے امریکا کے سامنے نئی اور انتہائی سخت شرائط رکھ دی ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر کونسل کے سیکریٹری اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد باقر ذوالقدر کا بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا کہ جب تک امریکا اپنے رویے کی اصلاح نہیں کرتا، تب تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے زور دیا ہے کہ امریکا مستقبل میں ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی دینے سے مستقل طور پر گریز کرے۔

اس کے علاوہ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں حزب اللہ، حماس اور حوثیوں کے خلاف جنگ کو مکمل طور پر ختم کرے۔

کونسل کے مطابق خطے میں امریکی فوجی دباؤ اور عسکری کارروائیوں کے خاتمے کے بغیر آبنائے ہرمز کو معمول کے مطابق کھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایران نے امریکا سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور خطے سے اپنی تمام تر افواج کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

حیران کن طور پر ایرانی حکام نے امریکا سے 2025 اور 2026ء کی جنگوں کے دوران ایران کو پہنچنے والے تمام تر مالی و جانی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایران پر عائد تمام امریکی پابندیوں کا خاتمہ اور بیرونِ ملک منجمد کیے گئے تمام ایرانی اثاثوں کو کسی بھی شرط کے بغیر بحال کرنے کا مطالبہ پیش کیا گیا ہے۔

اسرائیلی صحافی باراک راوید نے ایرانی مطالبات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسی شرائط ہیں جنہیں امریکا کے لیے ماننا واضح طور پر انتہائی مشکل ہو گا۔

واضح رہے کہ یہ شدید مطالبات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کی کارکردگی اور ترجیحات پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جہاں ناقدین نے جلسے جلوسوں کو ترجیح دینے اور صحت و تعلیم کے شعار کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

August 8, 2026

بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کے ٹھکانے پر کی گئی ڈرون کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 8, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کی سخت گیر پالیسیوں، سرعام سزاؤں اور خواتین پر پابندیوں کے باعث عوامی غصہ بڑھ رہا ہے، جس نے ملک بھر میں مسلح مزاحمت کو تیز کر دیا ہے۔

August 8, 2026

برطانوی جریدے ‘انڈیپنڈنٹ’ کی رپورٹ میں طالبان کے ڈرون پروگرام، بھارتی فوجی انجینئرز اور القاعدہ کے درمیان خطرناک تکنیکی گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔

August 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *