رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی: پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری

محکمۂ داخلہ پنجاب نے ویزا کے بغیر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو وطن واپس بھیج دیا۔

August 9, 2026

محکمۂ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے تحت اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر 26 لاکھ 89 ہزار 295 افغان باشندے اپنے وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف صوبہ پنجاب سے اب تک 1 لاکھ 40 ہزار 468 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

ترجمان نے پالیسی کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے، جس کے پیشِ نظر صوبے بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے کر پہلے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے، جہاں سے ان کی باقاعدہ واپسی کا عمل مکمل ہوتا ہے۔

اس وقت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 39 ہولڈنگ سینٹر فعال ہیں، جہاں اس وقت 188 افغان شہری موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *