ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

August 20, 2026

بنوں کے شہری انعام خان نے دہشت گردی میں ملوث بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر کے امن کا پیغام دیا ہے۔

August 20, 2026

فیض آباد: افغان فریڈم فرنٹ کا گورنر ہاؤس پر راکٹ حملہ، 4 طالبان ہلاک

افغان فریڈم فرنٹ نے فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔
افغان فریڈم فرنٹ کا طالبان گورنر ہاؤس پر حملہ

افغانستان فریڈم فرنٹ کا بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس اور چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 5 زخمی۔

August 20, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان حکومت کے گورنر ہاؤس اور ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 19 اگست کو کیے گئے اس حملے میں 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد تقریباً 30 منٹ تک دونوں جانب سے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

صوبائی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر اور سکیورٹی تنصیبات پر براہِ راست حملہ طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے دعووں پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدخشاں کے اضلاع درواز اور نسی میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغان فریڈم فرنٹ کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں طالبان کے سخت گیر طرزِ حکمرانی کے خلاف مسلح مزاحمت کا مظہر ہیں۔ بدخشاں میں مسلسل حملے طالبان حکومت کے داخلی استحکام کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہلاکتوں اور حملے سے متعلق تمام تفصیلات افغان فریڈم فرنٹ کے ادعائیت پر مبنی ہیں، جن کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دیکھیے: یو این رپورٹ میں بی ایل اے بے نقاب: مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر سوالات

متعلقہ مضامین

ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *