خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

یو این رپورٹ میں بی ایل اے بے نقاب: مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر سوالات

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ میں بی ایل اے، القاعدہ اور داعش کے گٹھ جوڑ کے ثبوت سامنے آنے کے بعد 1267 کمیٹی میں پاکستان کی تجویز پر رکاوٹ ڈالنے والے مغربی ممالک کا دہرا معیار شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بی ایل اے کے القاعدہ اور داعش سے گٹھ جوڑ کے انکشاف کے بعد امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا متنازع مؤقف بے نقاب ہو گیا۔

August 17, 2026

اقوام متحدہ کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم (یو این ایم ٹی) کی رپورٹ نے بی ایل اے کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس سے تعلقات کو ثابت کر دیا ہے، بلکہ اس پر خاموشی اختیار کرنے والے مغربی ممالک کی خارجہ پالیسی کے دہرے معیار پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پاکستان اور چین اس سے قبل اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کے تحت بی ایل اے اور اس کے مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں کرتے رہے ہیں، تاہم امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے ان کی مخالفت کی جاتی رہی ہے۔

تازہ ترین عالمی دستاویز میں یہ ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آ چکے ہیں کہ بی ایل اے کے جنگجو افغانستان میں القاعدہ سے تربیت حاصل کر رہے ہیں، جبکہ داعش خراسان اور بی ایل اے ایک ہی لاجسٹک نیٹ ورک کے ذریعے کارروائیاں چلا رہے ہیں۔

ان سفارتی اور دفاعی پیش رفتوں کے بعد اب واشنگٹن، لندن اور پیرس کے پاس بی ایل اے کو مقامی شورش پسند قرار دینے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی اپنی رپورٹ شائع ہونے کے بعد پاکستان ایک بار پھر 1267 کمیٹی کے سامنے یہ معاملا عالمی سطح پر اٹھائے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے بلوچستان کے لیے علیحدہ ڈویژن قائم کرنا اور بی ایل اے کا القاعدہ و داعش کی سرپرستی میں کام کرنا اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ پاکستان ایک منظم بین الاقوامی پراکسی جنگ کا نشانہ ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے بی ایل اے پر پابندی سے ہچکچاہٹ اب براہِ راست دہشت گردی کی پشت پناہی کے مترادف سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *