"> چاغی میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

چاغی میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع چاغی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
چاغی میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی

بلوچستان کے ضلع چاغی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ ہلاک عناصر علاقے میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیکھیے: پنجگور: چوکی پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *