بلوچستان کے ضلع چاغی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ ہلاک عناصر علاقے میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دیکھیے: پنجگور: چوکی پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک