فتنہ الہندوستان کے نام نہاد وسائل کے تحفظ کے دعوے پر سوالات، تجارتی گاڑیوں پر حملوں اور لوٹ مار سے بلوچستان کی معیشت متاثر۔

August 24, 2026

بانی پی ٹی آئی کا پمز کے بجائے نجی اسپتال میں علاج کا مطالبہ دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، جسے ناقدین اشرافیہ کلچر کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

August 24, 2026

کالعدم بی ایل اے کی تازہ پروپیگنڈا ویڈیو اپنے کمزور ہوتے نیٹ ورک کو منظم پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے گروہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔

August 24, 2026

بنوں کے ماندان چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے جزوی دھماکا ہوا، بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔

August 24, 2026

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

August 24, 2026

عنایت کلے اور وانا حملوں کے داعش خراسان کے دعوؤں کی سرکاری تصدیق نہ ہو سکی۔ تنظیم صرف میڈیا میں موجودگی ظاہر کر رہی ہے۔

August 24, 2026

بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل سے بارودی مواد برآمد

بنوں کے ماندان چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے جزوی دھماکا ہوا، بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔
بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بنوں کے ماندان چوک میں موٹر سائیکل سے بارودی مواد برآمد۔ بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بم ناکارہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

August 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماندان چوک کے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل کھڑی دیکھی گئی، جس کی تلاشی لینے پر اس میں نصب بم اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے عام رفت و آمد معطل کر دی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔

بی ڈی ایس کی ٹیم نے جب بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کیا تو اس دوران بم کا ایک حصہ جزوی دھماکے سے پھٹ گیا۔

حکام کے مطابق بی ڈی ایس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور پیشگی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

دیکھیے: بنوں: پولیس امن کمیٹی پر شہری کے اغوا اور قتل کا الزام، ورثا کا شدید احتجاج

متعلقہ مضامین

فتنہ الہندوستان کے نام نہاد وسائل کے تحفظ کے دعوے پر سوالات، تجارتی گاڑیوں پر حملوں اور لوٹ مار سے بلوچستان کی معیشت متاثر۔

August 24, 2026

بانی پی ٹی آئی کا پمز کے بجائے نجی اسپتال میں علاج کا مطالبہ دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، جسے ناقدین اشرافیہ کلچر کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

August 24, 2026

کالعدم بی ایل اے کی تازہ پروپیگنڈا ویڈیو اپنے کمزور ہوتے نیٹ ورک کو منظم پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے گروہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔

August 24, 2026

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

August 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *