"> خیبر پختونخوا: 7 ماہ میں 156 پولیس اہلکار جاں بحق
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

خیبر پختونخوا: 7 ماہ میں 156 پولیس اہلکار جاں بحق، رپورٹ جاری

ہنگو، بنوں، کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر میں پولیس اہلکار زیادہ تر حملوں کا نشانہ بنے۔
کے پی میں عسکریت پسندوں کے حملے، 7 ماہ میں 156 پولیس اہلکار جاں بحق

خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 156 پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

August 25, 2026

رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں 156 پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق ان سات ماہ میں پولیس اہلکار مسلسل عسکریت پسندوں کے نشانے پر رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ واقعات ہنگو، بنوں، کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر میں پیش آئے، جہاں پولیس اہلکاروں کو فائرنگ، گھات لگا کر حملوں اور دیگر عسکریت پسند کارروائیوں کا سامنا رہا۔


ان واقعات میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا ضیاع خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ قبائلی اضلاع اور جنوبی اضلاع میں پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے عسکریت پسند گروہوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔


حکام کے مطابق عسکریت پسندی کے خاتمے اور پولیس اہلکاروں کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سرچ آپریشنز اور دیگر سکیورٹی اقدامات جاری ہیں، جبکہ حساس علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

دیکھیے: بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 5 مزدوروں سمیت 8 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *