"> بلوچستان میں فائرنگ کے متعدد واقعات
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 5 مزدوروں سمیت 8 افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں سمیت کئی افراد جاں بحق، حکومتی رہنماؤں کی شدید مذمت۔
بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات

کوئٹہ، سرانان، آواران اور سوراب میں فائرنگ کے واقعات میں مزدوروں سمیت متعدد افراد جاں بحق، وزیرِاعلیٰ بلوچستان اور وزیرِ داخلہ کی شدید مذمت۔

August 25, 2026

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں سڑک کی تعمیر پر مامور مزدور بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزدوروں پر فائرنگ

دوسری جانب سرانان کے علاقے سلیمان زئی میں مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کام کے دوران مزدوروں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے تعمیراتی مشینری کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

سوراب میں فائرنگ

اسی دوران آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے باپ بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ سوراب میں ایک اور شخص کو نشانہ بنایا گیا۔ ان تمام واقعات میں سیکیورٹی فورسز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

حکومتی رہنماؤں کی مذمت

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیرِ داخلہ ضیا لانگو نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد یہ سمجھ لیں کہ معصوم پاکستانیوں کی شہادت ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی سفاک ذہنیت کا واضح ثبوت ہے اور ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

دیکھیے: بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل سے بارودی مواد برآمد

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *