"> نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: 47 اشتہاری مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، مراد سعید سمیت 47 مجرموں کو 10،10 سال قید

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور مراد سعید سمیت 47 اشتہاری مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: 47 اشتہاری مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور مراد سعید سمیت 47 اشتہاری مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔

August 25, 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری مجرموں کے خلاف علیحدہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تمام مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سزا پانے والے مجرم 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ان افراد کو 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے گئے، جبکہ مقدمے میں اب تک استغاثہ کے مجموعی طور پر 44 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

سزا پانے والے ملزمان

عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد، مراد سعید، زلفی بخاری، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، شہباز گل، حماد اظہر، اعظم سواتی، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی، شبلی فراز اور کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں۔

پس منظر

مقدمے میں مجموعی طور پر 118 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے 18 ملزمان دورانِ ٹرائل اشتہاری قرار دیے گئے، جبکہ 29 ملزمان مقدمہ درج ہونے کے بعد کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ تمام اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا۔

عدالت کے مطابق ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔ ان پر 9 مئی کے واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اہم سرکاری عمارتوں و مقامات کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *