قلندیہ میں اونروا مرکز خالی کرانے پر پاکستان کی مذمت، عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی تنصیبات کے تحفظ کا مطالبہ۔

August 26, 2026

قندھار، پکتیکا اور بدخشاں میں طالبان مخالف گروہوں کی تین کارروائیوں کے دعوے، این آر ایف نے فیض آباد حملے میں 3 طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔

August 26, 2026

خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری۔

August 26, 2026

پمز ہسپتال کی نرسری میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے 15 نومولود جاں بحق، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم۔

August 26, 2026

ملک بھر میں 12 ربیع الاول پر خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے شہری جوش و خروش سے محبتِ رسول ﷺ میں سرشار ہو کر پروقار تقریبات اور جلوسوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔

August 26, 2026

ملا عبداللطیف منصور کے بیان پر ردِعمل، ماہرین کے مطابق سوویت شکست میں پاکستان کا کردار فیصلہ کن تھا۔

August 25, 2026

اسلام آباد: پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز ہسپتال کی نرسری میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے 15 نومولود جاں بحق، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم۔
پمز نرسری آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی سے 15 نومولود جاں بحق، ایک بچہ محفوظ، ریسکیو آپریشن اور انکوائری کمیٹی کی تشکیل۔

August 26, 2026

پمز ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم سی ایچ) وارڈ کی نرسری میں رات گئے ہولناک آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے سانحے کی تصدیق کر دی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر پیش آیا، جہاں ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں اچانک دھماکا ہوا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ نرسری میں موجود بچوں کو بچانے کا موقع نہ مل سکا۔

ایک بچے کو بحفاظت نکال لیا

واقعے کے وقت نرسری میں کل 16 بچے زیرِ علاج تھے۔ ڈیوٹی پر موجود ایک لیڈی ڈاکٹر نے اپنی جان پر کھیل کر ایک بچے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، تاہم دیگر 15 بچے شدید جھلسنے کے باعث دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت ترین کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی سانحے کو انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی ظاہر کی۔

ضلعی انتظامیہ نے آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کا سراغ لگانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تحقیقات کا حکم

اس واقعے پر ضلعی انتظامیہ نے 8رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کریں گے،کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی اور ایس پی سٹی کمیٹی میں شامل  ہیں، اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے بھی کمیٹی میں شامل  ہیں،انکوائری کمیٹی تحقیقات کے بعد24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، ڈی جی ہیلتھ اور سیکریٹری ہسپتال میں ہیں، میں کراچی میں ہوں اور اسلام آباد جارہا ہوں، متعلقہ حکام اور والدین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 6 بج کر 45 منٹ پر ایئر کنڈیشن میں دھماکے کے بعد آگ لگی جو بہت تیزی سے پھیلی، دھماکے کے ساتھ ہی ہسپتال کی بجلی بھی چلی گئی تھی۔

دیکھیے: ملک بھر میں نبی آخر الزماں ﷺ کا یومِ ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

قلندیہ میں اونروا مرکز خالی کرانے پر پاکستان کی مذمت، عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی تنصیبات کے تحفظ کا مطالبہ۔

August 26, 2026

قندھار، پکتیکا اور بدخشاں میں طالبان مخالف گروہوں کی تین کارروائیوں کے دعوے، این آر ایف نے فیض آباد حملے میں 3 طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔

August 26, 2026

خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری۔

August 26, 2026

ملک بھر میں 12 ربیع الاول پر خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے شہری جوش و خروش سے محبتِ رسول ﷺ میں سرشار ہو کر پروقار تقریبات اور جلوسوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔

August 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *