"> ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ایران امریکہ کشیدگی: پاکستان، قطر کی سفارتی کوششیں تیز، روسی میڈیا کا جنگ بندی کا دعویٰ

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔
پاکستان ایران امریکہ کشیدگی

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آ گیا۔

August 26, 2026

ایران امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کی بحالی کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے مسلسل رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی سفارتی کاوشیں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کے لیے کلیدی اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔

جنگ بندی کا دعویٰ

اسی دوران روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران نئی جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران اور پاکستان کے ذرائع نے جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کی ہے، جس میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ بحری آمدورفت کی بحالی بھی شامل ہے۔

دعوے کے مطابق جنگ بندی کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جس کے بعد مذاکرات اور تکنیکی سطح کی ملاقاتیں ہوں گی۔ تاہم ایران یا امریکہ کی جانب سے اس دعوے کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

روزانہ کی بنیاد پر رابطے

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق قطری حکام روزانہ کی بنیاد پر رابطے کر رہے ہیں اور ایران سے بھی براہ راست بات چیت جاری ہے۔ قطر نے واضح کیا ہے کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور اس کی ترجیح آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول پر لانا ہے۔

ایران اور عمان کا اتفاق

دوسری جانب ایران اور عمان کے درمیان بھی آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری کے قیام پر اتفاق ہوا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے امید ظاہر کی ہے کہ محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی کے عملی انتظامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یوں ایک طرف پاکستان اور قطر کی ثالثی اور سفارتی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے ایران اور عمان کے درمیان پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی پر امریکہ اور ایران کے اتفاق کا دعویٰ بھی سامنے آ گیا ہے۔

دیکھیے: فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران مکمل، محسن نقوی کا اہم پیش رفت کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *