نیپال اور تبت کی سرحد پر آنے والے تباہ کن سیلاب سے 273 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد لاپتہ ہوگئے، جن میں سینکڑوں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

August 27, 2026

پمز نرسری آتشزدگی میں 14 بچوں کی ہلاکت پر اقوامِ متحدہ، چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ایران نے تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

August 27, 2026

نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔

August 27, 2026

بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والے 3 ٹرک اور 7 ٹرانسپورٹ کارکنوں کو اغوا کرلیا۔

August 27, 2026

ترناب فارم میں چمکنی تھانے کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

August 27, 2026

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 دہشتگرد ہلاک، اہم عسکری کمانڈر گرفتار اور 3 مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔

August 27, 2026

شبر زیدی کا سی پیک مخالف بیانیہ مسترد، جھوٹے دعوے حقائق کے منافی قرار

معاشی ماہرین نے شبر زیدی کی سی پیک پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے نے ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کو سہارا دیا ہے۔
شبر زیدی کا سی پیک پر بیانیہ معاشی حقائق کے منافی: ماہرین

شبر زیدی کے سی پیک مخالف بیانیے پر ماہرین کا ردّعمل؛ ماہرین کے مطابق سی پیک اور پاک چین تجارتی تعلقات نے پاکستان کو معاشی بحران سے بچایا۔

August 27, 2026

معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شبر زیدی کی جانب سے سی پیک اور پاک چین تجارتی تعلقات پر دی گئے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے زمینی حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق شبر زیدی کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے کہ چین سے تجارتی تعلقات یا سی پیک کے تحت لگے بجلی کے منصوبوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔ حقیقت یہ ہے کہ سی پیک کی آمد سے قبل ملک طویل ترین لوڈشیڈنگ کے بحران میں ڈوبا ہوا تھا، جبکہ ان منصوبوں نے ہزاروں میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کر کے ملکی انڈسٹری کو تباہی سے بچایا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں اور گردشی قرضے کا تعلق ملکی انتظامی، اندرونی معاملات اور ایندھن کی عالمی قیمتوں سے ہے، نہ کہ چینی سرمایہ کاری سے۔ شبر زیدی جیسے دانشوروں کا اپنی انتظامی ناکامیوں کا ملبہ چین یا سی پیک پر ڈالنا معاشی نادانی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی مقامی صنعت خام مال اور مشینری کے لیے چین پر انحصار کرتی ہے۔ ایسے میں شبر زیدی کا چین سے تجارتی تعلقات محدود کرنے کا مشورہ ملکی مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو مفلوج کرنے کے مترادف ہو گا۔

تجزیہ کاروں نے واضح کیا کہ سی پیک محض بجلی کے پلانٹس کا نام نہیں بلکہ یہ گوادر پورٹ، موٹرویز اور اکنامک زونز پر مشتمل طویل المدتی وژن ہے۔ پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے اور شبر زیدی کے سطحی بیانات سے اس معاشی شاہراہ اور لازوال شراکت داری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دیکھیے: آئندہ سال ایس سی او سربراہی اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

متعلقہ مضامین

نیپال اور تبت کی سرحد پر آنے والے تباہ کن سیلاب سے 273 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد لاپتہ ہوگئے، جن میں سینکڑوں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

August 27, 2026

پمز نرسری آتشزدگی میں 14 بچوں کی ہلاکت پر اقوامِ متحدہ، چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ایران نے تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

August 27, 2026

نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔

August 27, 2026

بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والے 3 ٹرک اور 7 ٹرانسپورٹ کارکنوں کو اغوا کرلیا۔

August 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *