"> بھارت میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارت میں ایک اور تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

کانپور میں بھارتی تربیتی طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور زیرِ تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے، حادثے نے بھارتی ہوا بازی کے حفاظتی نظام پر ایک بار پھر سوال اٹھا دیے۔
بھارت میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

بھارت کے کانپور میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، انسٹرکٹر اور زیرِ تربیت پائلٹ ہلاک، واقعے کی ڈی جی سی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔

August 27, 2026

بھارت میں طیارہ حادثات کا سلسلہ ایک بار پھر سامنے آگیا، کانپور میں دو انجنوں والا تربیتی طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر اور زیرِ تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے گارگ ایوی ایشن ٹریننگ سینٹر سے صبح تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر پرواز کی تھی۔ تقریباً 20 منٹ بعد تربیتی مرکز واپس آتے ہوئے طیارہ ایک کھیت میں گر گیا۔

حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ سچن بھاٹیا اور زیرِ تربیت پائلٹ ابھیشیک پجاری جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق سچن بھاٹیا کو تقریباً 3 ہزار گھنٹے پرواز کا تجربہ حاصل تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت میں تربیتی اور مسافر طیاروں سے متعلق حادثات اور حفاظتی انتظامات پر سوالات مسلسل اٹھتے رہے ہیں۔ آئے روز پیش آنے والے ایسے واقعات بھارتی ہوا بازی کے حفاظتی نظام اور نگرانی کے مؤثر ہونے پر سوالیہ نشان بن رہے ہیں۔

حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر لاشیں نکال لیں، جبکہ واقعے کی اطلاع ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو دے دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور تکنیکی ٹیم واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

حادثے کا شکار ہونے والا چار نشستوں والا ٹیکنام طیارہ 2023 میں تربیتی مقاصد کے لیے گارگ ایوی ایشن ٹریننگ سینٹر لایا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ اور ممکنہ تکنیکی یا انتظامی غفلت سامنے آسکے گی۔

دیکھیے: مودی حکومت کے خلاف کاکروچ پارٹی پھر سڑکوں پر، 5 ستمبر کو بڑے مارچ کا اعلان

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *