"> کاکروچ جنتا پارٹی کا 5 ستمبر کو بڑے مارچ کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

مودی حکومت کے خلاف کاکروچ پارٹی پھر سڑکوں پر، 5 ستمبر کو بڑے مارچ کا اعلان

مودی حکومت کے وعدے پورے نہ ہونے پر کاکروچ جنتا پارٹی کا 5 ستمبر کو دہلی میں بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان۔
کاکروچ جنتا پارٹی کا 5 ستمبر کو بڑے مارچ کا اعلان

کاکروچ جنتا پارٹی نے وعدے پورے نہ ہونے پر 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر تک احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا۔

August 25, 2026

نئی دہلی میں پیپر لیک تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا۔ کاکروچ پارٹی نے 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر تک پرامن مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تنظیم کے مطابق جنتر منتر پر احتجاج ختم ہوئے ابھی چار ہفتے ہی گزرے ہیں لیکن 25 جولائی کو حکومت کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہ ہونے کے باعث دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

کاکروچ جنتا پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت نے پیپر لیک تنازع کے بعد خودکشی کرنے والے امیدواروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم یہ مطالبات تاحال پورے نہیں ہوئے۔ تنظیم کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ نے مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھیں تاکہ ان پر کارروائی کی جاسکے، لیکن حکومتی سطح پر معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔

پانچ ستمبر کو ہونے والے مارچ کی قیادت مبینہ طور پر ان طلبہ کے اہل خانہ کریں گے جنہوں نے تنازع کے دوران اپنی جانیں گنوائیں، جبکہ پولیس لاٹھی چارج کا سامنا کرنے والے طلبہ بھی مارچ میں شریک ہوں گے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ احتجاج پرامن ہوگا تاہم حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ کیے گئے تو پیپر لیک کے معاملے پر احتجاجی تحریک دوبارہ شدت اختیار کرسکتی ہے۔

دیکھیے: بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل سے بارودی مواد برآمد

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *