طالبان کے بدخشاں پولیس چیف نے پاکستان پر تربیتی مراکز کا الزام لگایا، تاہم دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

August 28, 2026

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 ہلاکتیں ہوگئیں، 900 سے زائد افراد لاپتا ہیں جبکہ ملبے سے بننے والی جھیل پھٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

August 28, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق 180 سے زائد افغان علما نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے۔

August 28, 2026

بلوچ خواتین کو دہشت گردی میں استعمال کرنے والوں پر خاموشی، سکیورٹی چیکنگ پر ہدایت الرحمن کے اعتراضات پر شدید تنقید۔

August 28, 2026

پمز آتشزدگی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعظم کو عبوری رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ پانچ روز میں مکمل رپورٹ اور سفارشات بھی دی جائیں گی۔

August 28, 2026

پاک فوج کویتی افواج کی تربیت اور سرحدی انتظام میں معاونت کرے گی، پاکستان اور کویت نے نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

August 28, 2026

پمز سانحہ: تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

پمز آتشزدگی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعظم کو عبوری رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ پانچ روز میں مکمل رپورٹ اور سفارشات بھی دی جائیں گی۔
پمز سانحہ: تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اعلیٰ سطحی کمیٹی آج وزیراعظم کو عبوری رپورٹ پیش کرے گی جبکہ پانچ روز میں حتمی رپورٹ بھی دی جائے گی۔

August 28, 2026

پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی آج وزیراعظم شہباز شریف کو عبوری رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور متعلقہ طبی افسران کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات اور ریسکیو کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے افسران اور ریسکیو آپریشن میں شریک اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

کمیٹی نے آگ لگنے سے لے کر ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے تک کی ٹائم لائن، فائر بریگیڈ کے رسپانس اور امدادی کارروائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کے سربراہ ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان ہیں، جبکہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

حکومتی ہدایات کے مطابق کمیٹی 48 گھنٹوں میں عبوری رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ پانچ روز میں مکمل تحقیقات اور سفارشات پر مشتمل حتمی رپورٹ وزیراعظم کو دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعے میں متعدد نومولود بچے جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد حکومت نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

طالبان کے بدخشاں پولیس چیف نے پاکستان پر تربیتی مراکز کا الزام لگایا، تاہم دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

August 28, 2026

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 ہلاکتیں ہوگئیں، 900 سے زائد افراد لاپتا ہیں جبکہ ملبے سے بننے والی جھیل پھٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

August 28, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق 180 سے زائد افغان علما نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے۔

August 28, 2026

بلوچ خواتین کو دہشت گردی میں استعمال کرنے والوں پر خاموشی، سکیورٹی چیکنگ پر ہدایت الرحمن کے اعتراضات پر شدید تنقید۔

August 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *