سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نام سے ایک جعلی نوٹس گردش کر رہا ہے۔ اس نوٹس میں انٹرنیٹ فائر وال فعال کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے ادارے کا مونوگرام بھی غیر قانونی طور پر لگایا گیا ہے۔
مذکورہ نوٹس میں کہا گیا کہ رات کے اوقات میں فائر وال فعال کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے انٹرنیٹ ڈیٹا اور براؤزنگ کی رفتار سست رہنے کی بات کہی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق فائر وال بند ہونے پر انٹرنیٹ معمول پر آ جائے گا۔
جعلی نوٹس میں صارفین کو باور کرایا گیا کہ کمپنیوں کی جانب سے کوئی خرابی نہیں ہے۔ تمام تر تاخیر کو صرف فائر وال سے جوڑا گیا ہے۔ یہ تمام دعوے سراسر بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔
نوٹیفکیشن من گھڑت ثابت
جائزے کے مطابق نوٹس کی زبان، تحریر کی ساخت اور انداز غیر معیاری ہے۔ پی ٹی اے نے ایسا کوئی بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تصدیق کے لیے صرف مستند سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
دیکھیے: مالاکنڈ میں پی ٹی آئی ایم پی اے کے گارڈز کی فائرنگ، لیویز کے 2 اہلکار زخمی