نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت دے دی۔ سابق آرمی چیف کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے سیاسی حریف اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دے دی ہے۔ انہیں حکومت سازی کے لیے 28 دن کی مہلت دی گئی ہے، جس میں مزید 14 دن کی توسیع ممکن ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گادی آئزن کوٹ کے سامنے حکومت بنانے کے لیے مختلف سیاسی راستے موجود ہیں۔ ان میں عرب جماعتوں کی بیرونی حمایت سے اقلیتی حکومت کا قیام، مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد یا نیتن یاہو کے ساتھ قومی حکومت تشکیل دینا شامل ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 120 نشستیں ہیں، جبکہ حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

66 سالہ گادی آئزن کوٹ ماضی میں اسرائیلی فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور نیتن یاہو کی قیادت پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔

گادی آئزن کوٹ نیتن یاہو کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کی مخالفت بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر گادی آئزن کوٹ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اسرائیلی یہودی برادری سے ملک کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔

تاہم اگر وہ اور دیگر نامزد امیدوار حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہے تو اسرائیل میں دوبارہ انتخابات کرانے کی نوبت آ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

November 8, 2026

فریحہ بلوچ نے نریندر مودی سے بلوچستان کی آزادی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے، جس پر عوام میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *