اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ اس نوعیت کی اس جماعت کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ موجود خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی والے اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دی جا رہی ہے تو کیا ان کے عزائم بھی وہی ہیں؟ خواجہ آصف کے مطابق اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے۔

اب فیصلہ کن معرکہ ہوگا

وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو یہ پی ٹی آئی کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ اس طرف رخ نہیں کر سکیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔ ان کے بقول یہ بھی ممکن ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد آئے ہی نہ، اور یہ بھی ایک فیصلہ کن بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق یا پاکستان اب اس طرح کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے مارچ روکنے کے لیے مختلف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

دیکھیے: انتظامی فاصلے اور بڑھتی آبادی: 76 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کی حمایت کر دی

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *