چھ سالہ بچے کا قتل: مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی خطرہ بن جائے

مددگار یا مکار؟

چھ سالہ بچے کے قتل کی خبر صرف ایک جرم نہیں بلکہ اعتماد ٹوٹنے کا سانحہ ہے۔ باپ کو ہم سائبان مانتے ہیں، مگر کیا ہر رشتہ تحفظ کی ضمانت ہوتا ہے؟

بلوچستان میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، گارڈ شہید، 18 مزدور اغوا

بلوچستان کے ضلع دوکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کے دوران ایک گارڈ شہید ہو گیا جبکہ 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع دوکی میں تعمیراتی کیمپ پر حملہ

ضلع دوکی میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے ایک گارڈ کو شہید اور 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔

September 26, 2026

بلوچستان کے ضلع دوکی میں سڑک کی تعمیر میں مصروف نجی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

یہ واقعہ نانا صاحب زیارت کے مقام پر پیش آیا، جہاں دُکی-چمالنگ سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا۔

تعینات محافظوں نے حملہ آوروں کی مزاحمت کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ حملہ آور کیمپ میں مقیم 18 مزدوروں کو یرغمال بنا کر نامعلوم سمت فرار ہو گئے۔

ترقی کی راہ روکنے کی سازش

ذرائع کے مطابق بیرونی اشاروں پر کام کرنے والے عناصر صوبے میں معاشی ترقی اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔

معصوم محنت کشوں کو نشانہ بنا کر عوام کو روزگار اور بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان بزدلانہ کارروائیوں سے ترقی کا دشمن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

آخری دہشت گرد تک جنگ کا عزم

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر اور دشمن ممالک کے ناپاک عزائم کو ہر صورت خاک میں ملایا جائے گا۔

ملک سے آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

دیکھیے: انڈونیشیا: ایک ہی ماہ میں ہزاروں اموات، آخر وجہ کیا بنی؟

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار سمیت 10 اہلکار شہید ہوگئے۔

November 11, 2026

اسلام آباد کے مارگلہ ڈائیلاگ میں بھارتی تجزیہ کار پروین ساہنی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا بھارتی بالادستی نہ ماننے کا مؤقف درست تھا۔ انہوں نے بھارتی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا۔

November 11, 2026

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کے متنازع قوانین ختم کرنے اور 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے بل پیش کر دیے گئے۔

November 11, 2026

جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

November 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *