تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کے بجائے صوابی یا اٹک تک محدود رکھنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

September 29, 2026

خیبر پختونخوا میں بدانتظامی، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور پولیس کی کمزور استعدادِ کار پر تفصیلی وائٹ پیپر جاری کر دیا گیا ہے۔

September 29, 2026

نورستان کے کامدیش میں مزاحمتی فورسز نے طالبان چوکیوں پر قبضہ کر لیا، ویڈیو سامنے آگئی۔

September 29, 2026

افغانستان کے صوبے نورستان کے علاقے کامدیش میں مقامی افراد نے جنگجوؤں کی گرفتاری سے متعلق طالبان کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

September 29, 2026

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کو بڑی سیاسی شکست ہوئی ہے اور ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

September 29, 2026

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا فیصلہ عوام کی طاقت سے ہوگا اور یہ اب پاکستان کی ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔

September 29, 2026

پاکپتن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار

سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور بارودی مواد سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔
ٹی ٹی پی کارندہ گرفتار

پاکپتن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بارودی مواد سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام۔ تفتیش جاری۔

September 29, 2026

سی ٹی ڈی نے خفیہ اور بروقت کارروائی کے دوران پاکپتن میں تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 19 ایس پی چوک کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق پشاور کے علاقے یونیورسٹی روڈ سے ہے۔ ملزم بڑی تباہی پھیلانے کی غرض سے بارودی مواد کے ساتھ چوک میں موجود تھا۔

ملزم کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد بارودی مواد، تین آئی ای ڈی بیٹریاں، پرائما کارڈز اور ڈیٹونیٹر فیوز سرکٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر برآمد شدہ تمام بارودی مواد کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔

حکام کے مطابق ملزم شہر میں دہشت گردی کی بڑی واردات کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دیکھیے: کے پی اور بلوچستان میں فورسز کی بڑی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کے بجائے صوابی یا اٹک تک محدود رکھنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

September 29, 2026

خیبر پختونخوا میں بدانتظامی، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور پولیس کی کمزور استعدادِ کار پر تفصیلی وائٹ پیپر جاری کر دیا گیا ہے۔

September 29, 2026

نورستان کے کامدیش میں مزاحمتی فورسز نے طالبان چوکیوں پر قبضہ کر لیا، ویڈیو سامنے آگئی۔

September 29, 2026

افغانستان کے صوبے نورستان کے علاقے کامدیش میں مقامی افراد نے جنگجوؤں کی گرفتاری سے متعلق طالبان کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

September 29, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *