حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

برطانوی عدالت نے برسٹل میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے جرم میں تین افغان شہریوں کو مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنا دی۔

October 8, 2026

بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت پولیس کو فنڈز دینے میں ناکام رہی، عوام نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

October 8, 2026

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن: 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

October 8, 2026

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 اہم دہشت گرد کمانڈرز سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم دہشت گرد کمانڈرز خالد رضا، کامران، موسیٰ اور مفتوم بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری سکیورٹی آپریشن کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *