نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان پہنچ گئے۔ اجلاس 19 اور 20 اکتوبر کو دارالحکومت دوشنبے میں منعقد ہو رہا ہے۔
تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل نے دوشنبے پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر عرفان احمد اور قومی رابطہ کار خلیل ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسحاق ڈار دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 19 اور 20 اکتوبر کو جاری رہے گا۔





