"> پی ٹی آئی کور کمیٹی میں پھوٹ: مذاکرات کی ناکامی پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے - HTN Urdu

پی ٹی آئی کور کمیٹی میں پھوٹ: مذاکرات کی ناکامی پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے مذاکرات کی ناکامی اور فیصلے چھپانے پر شدید اختلافات سامنے آ گئے۔ اراکین نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا مطالبہ کیا جسے بیرسٹر گوہر نے مسترد کر دیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی میں پھوٹ

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مذاکرات کی ناکامی اور اہم فیصلے چھپانے پر اراکین کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ، بیرسٹر گوہر کا انکار۔

October 19, 2026

پی ٹی آئی کے حالیہ کور کمیٹی اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات اور سیاسی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران اراکین نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے لانگ مارچ کی تاریخ سے لے کر ایمرجنسی کے نفاذ تک کے تمام واقعات کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات اور اہم فیصلے ان سے چھپائے گئے، لہٰذا کمیٹی بنا کر مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اراکین کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ صاف انکار کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

دیکھیے: روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر گفتگو

متعلقہ مضامین

سعودی سفیر راجح طامی البقمی نے جی ایچ کیو میں عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں مکہ دفاعی معاہدے، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

October 19, 2026

سرگئی لاوروف ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی کشیدگی، جنگ کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔

October 19, 2026

چاغی کے دشوار گزار علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 19, 2026

مولانا فضل الرحمان کا سیاسی سفر: اصول یا مصلحت؟ کشمیر کمیٹی سے ڈی آئی خان کے نتائج تک ایک مختصر جائزہ۔

October 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *