"> سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

سندھ  کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی رپورٹ جاری کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ  کابینہ اور میر رضا کیس

سندھ کابینہ نے میر رضا کیس کی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رپورٹ متاثرہ خاندان کو دینے کی ہدایت بھی کردی۔

October 20, 2026

سندھ کابینہ نے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں میر رضا کیس سمیت اہم امور پر فیصلے کیے گئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کیس کی رپورٹ سات مختلف لفافوں میں صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی۔ کابینہ نے رپورٹ کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے میر رضا کیس کی رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے ذیلی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا ضیاء لنجار، ناصر شاہ اور سعید غنی کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی رپورٹ کی ایک نقل متاثرہ خاندان کو بھی فراہم کی جائے۔

حکومت کے مطابق رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی، جس کے بعد اس کی تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

متعلقہ مضامین

میر رضا علی کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں پولیس تفتیش پر سوالات اٹھائے گئے اور جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

October 20, 2026

برطانیہ نے حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے، فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اور فوجی مشیر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

October 20, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ کاپی کریں

October 20, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کے لیے چار ملکی معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، جس کا مقصد خطے میں دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی کو مزید استحکام دینا ہے۔

October 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *