"> ڈرون حملے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

سوڈان میں ڈرون حملوں سے 100 سے زائد ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

سوڈان میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ابیئی اور دیگر علاقوں میں شہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
ڈرون حملے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ امیت بازار میں کیا گیا، جہاں قریبی ایندھن کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

October 22, 2026

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع خطے ابیئی میں امیت بازار پر ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق اس خونی حملے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں شہری لقمہ اجل بنے، جبکہ متعدد افراد زخمی اور لاپتا ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ امیت بازار میں کیا گیا، جہاں قریبی ایندھن کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زخمیوں کی حالت اور تباہی کے پیش نظر ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ متاثرین میں تاجر، نوک ڈنکا برادری کے افراد، جنوبی سوڈان واپس آنے والے شہری اور سوڈانی پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

مقامی حکام نے اس حملے کا ذمہ دار سوڈانی فوج کو قرار دیا ہے۔ یہ بازار ان علاقوں تک اشیائے ضروریہ پہنچانے کے لیے ایک انتہائی اہم تجارتی گزرگاہ ہے جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز کا کنٹرول ہے۔

واقعے کے بعد جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوڈانی سفیر کو طلب کیا اور اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دوسری جانب،اقوام متحدہ نے ابیئی اور دیگر علاقوں میں ڈرون حملوں اور شہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

عالمی ادارے نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے شہریوں اور شہری املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے سرکاری فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں انسانی بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ابیئی ایک ایسا متنازع خطہ ہے جس پر سوڈان اور جنوبی سوڈان دونوں اپنے دعوے پیش کرتے ہیں، اور حالیہ خونریز واقعے نے خطے میں امن و سلامتی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

ترکیہ سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ترک فوجی فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگ میں معاونت کریں گے۔

October 21, 2026

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران معدنیات کے شعبے میں سولہ ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے ضابطگیاں بے نقاب ہو گئی ہیں۔

October 21, 2026

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی لائبہ اعجاز کے اہل خانہ سے ملاقات، وزیر داخلہ نے کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

October 21, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کی افغانستان میں موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی دہشت گردوں کے خلاف آواز کیسے اٹھا سکتی ہے۔

October 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *