"> پاکستان سمیت 4 ممالک کا سفارت کاری پر زور

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودیہ کا سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں سفارتی کوششیں جاری رکھنے، آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت اور فلسطین میں دو ریاستی حل پر زور دیا۔
استنبول میں پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سفارت کاری، محفوظ بحری آمدورفت اور دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا۔

October 24, 2026

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ چاروں ممالک نے فلسطین میں دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

استنبول میں چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے آر فور اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، یمن میں کشیدگی، بحری راستوں کی سلامتی اور فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ مؤقف پیش کیا گیا۔

حوثی حملوں کی مذمت

مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں، خصوصاً شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔ چاروں ممالک نے یمن کی حکومت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی۔

اعلامیے میں حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی فوجی کارروائیاں، دھمکیاں اور حملے فوری طور پر بند کرے۔ اس میں بحیرہ احمر اور باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایسی کارروائیاں یمن کے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔

امریکہ ایران کشیدگی

چاروں ممالک نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں شہریوں، شہری تنصیبات اور جہازوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔ اعلامیے میں آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت اور جہاز رانی کی آزادی کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سمندری راستوں میں رکاوٹیں عالمی سپلائی چین، توانائی، کھاد اور خوراک کی ترسیل کو متاثر کرتی ہیں۔ چاروں ممالک نے قانونی بحری آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے والے اقدامات کو مسترد کیا۔

فلسطین میں دو ریاستی حل پر زور

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہرایا۔ اعلامیے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد پر زور دیا گیا۔

چاروں ممالک نے مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کی اور یروشلم کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کی مذمت بھی کی گئی۔ چاروں ممالک نے اسرائیل سے پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزرائے خارجہ نے علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت اور رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

پنجگور کے دو کم عمر بھائیوں نے دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی اور سرنڈر کا اعلان کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں ٹک ٹاک کے ذریعے رابطے کے بعد پیسوں کا لالچ دیا گیا۔

October 24, 2026

1947 سے اب تک آزاد کشمیر نے تعلیم، صحت اور سڑکوں کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے، جس کے بعد فسادی ایکشن کمیٹی کا 78 سالہ استحصال کا بیانیہ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

October 24, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، نیتن یاہو نے حملہ آوروں کا محلہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

October 23, 2026

وزارتِ عظمیٰ نہ ملنے پر راجہ فاروق حیدر نے نظام اور اسلام آباد کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیے، جو اصول پرستی کے بجائے سیاسی ناکامی کا عکس ہیں۔

October 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *