"> میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

میر رضا قتل کیس: تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

سندھ حکومت نے میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس میں آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز سندھ اور این سی سی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

October 24, 2026

سندھ حکومت نے میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ ٹیم میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سینئر نمائندے شامل ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔ ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے۔

مراسلے میں متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی میں شمولیت کے لیے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران نامزد کریں۔

جے آئی ٹی تشکیل

میر رضا علی کے قتل کا مقدمہ کراچی کے تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل یک رکنی انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے انکوائری کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ نئی ٹیم قتل کے مقدمے سے متعلق تحقیقات آگے بڑھائے گی۔

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کے چار شہروں میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

October 24, 2026

پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور الخلیل شہر کی ناکہ بندی کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلا ت کا مطالبہ کیا ہے۔

October 24, 2026

اروناچل پردیش میں چین اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان مبینہ ٹکراؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی اپوزیشن نے وزیراعظم مودی سے سرحدی صورتحال پر وضاحت مانگ لی۔

October 24, 2026

چوبیس اکتوبر 1947ء کو قائم ہونے والی آزاد کشمیر کی عارضی حکومت حقِ خودارادیت اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کے لیے ایک مضبوط سیاسی و انتظامی بنیاد ثابت ہوئی۔

October 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *